0
Saturday 9 Mar 2019 09:07

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جائیدادوں کی پڑتال کیلئے فوکل پرسنز مقرر

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جائیدادوں کی پڑتال کیلئے فوکل پرسنز مقرر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں، پنجاب حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جائیدادوں کی جانچ پڑتال کیلئے لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور اور شیخوپورہ ضلع کی مختلف شہروں میں قائم فلاح انسانیت فاونڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے تمام اداروں کا مکمل چارج سنبھال لیا ہے اور دونوں تنظیموں کے اداروں پر مختلف افسران کو بطور ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیا گیا۔ تعینات کئے جانیوالے ایڈمنسٹریٹرز کو اداروں کے مالی اخراجات کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ قبضے میں لئے گئے اداروں سے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطور چیف ایڈمنسٹریٹز اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی دی گئی ہیں۔ فوکل پرسنز اور ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو اداروں سے متعلق مکمل تفصیلات اکھٹی کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 782184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش