0
Saturday 9 Mar 2019 11:45

ایبٹ آباد، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، خاتون سمیت 2 افراد قتل

ایبٹ آباد، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، خاتون سمیت 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ گوریاں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ علاقہ میں شدید کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گوریاں نامی گاؤں میں عبدالقیوم نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون زیتون بی بی جاں بحق اور عظیم شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش و زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران پولیس کو قریبی پہاڑی علاقے سے ایک اور لاش ملی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے گروپ میں شامل تھا اور اس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس تاحال یہ معلوم نہ کرسکی قاسم گھر میں فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ گیا تو پہاڑوں میں اس کو کس نے گولی ماری ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتال میں بھی پولیس اہلکاروں کا دستہ تعینات ہے۔ ڈی ایس پی کینٹ کے مطابق قتل اور جھگڑے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی اور شملہ پہاڑی کے پیچھے واقع اس پسماندہ علاقے میں آج بھی دشمنیاں پالنا عام سی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 782205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش