0
Saturday 9 Mar 2019 13:51

شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے، قاسم شمسی

شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے، قاسم شمسی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی صدر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی  چوبیسویں برسی کی مرکزی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ شہید کے  باوفا ساتھی تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امامیہ سکائوٹس کے چاک و چوبند دستے  نے امامیہ چیف اسکائوٹ کی سربراہی میں سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے بھائی  نقی حیدر بھی موجود تھے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے اور ان کی شہادت کے بعد ان کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔علامہ اسد عباس نقوی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے، شہداء نے اپنی جان دیکر اپنا فرض ادا کر دیا، اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ ان کے لہو سے روشنی لیکر اپنی زندگیوں کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہیں جس کے دامن میں سیکڑوں شہداء ہیں اور ہم انہی شہداء کی قربانیوں کے نتیجے  میں  ہی آگے بڑھتے رہیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 782262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش