0
Saturday 9 Mar 2019 16:46

کینسر کے علاج کیلئے بڑے اور مکمل سرکاری مرکز کا قیام ضروری ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی

کینسر کے علاج کیلئے بڑے اور مکمل سرکاری مرکز کا قیام ضروری ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کینسر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جان لیوا مرض کے علاج کے لئے بڑے اور مکمل سرکاری مرکز کا قیام ضروری ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) ڈاکٹر ادیب رضوی نے تین روزہ بین الاقوامی کینسر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہی۔ یہ کانفرنس ایس آئی یو ٹی اور امریکن سوسائٹی آف کلینکل آنکولوجی (اے ایس سی او) کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جار ہی ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں ملک کے ممتاز ماہر کینسر پروفیسر منظور زیدی مہمان خصوصی تھے۔ اس کانفرنس میں کینسر کے باعث انسانی جسم کے مختلف اعضاء کے متاثر ہونے کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے ایس آئی یو ٹی کے فلسفہ ”مفت علاج عزت نفس کے ساتھ“ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو ٹی مریضوں کے لئے دیگر اہم طبی خدمات کے ساتھ ساتھ کینسر کے شعبے میں بھی  مفت و اعلٰی تشخیص اور علاج فراہم کررہا ہے۔

 
کینسر کے اسباب کے حوالے سے ا ظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، موٹاپا، کیمیائی و ماحولیاتی آلودگی، انفیکشن اور غیر صحت مند غذا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں گذشتہ سال ستائیس ہزار کینسر کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس موقع پر امریکا کے پیٹس برگ اسکول سے آئے ہوئے کینسر کے ماہر ڈاکٹر پرویز رحمان نے  بھی خطاب کرتے ہوئے پھیپھڑوں کے کینسر کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا تمباکو نوشی اور تمباکو کا استعمال پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ ہے اور امریکا میں پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے والوں کی تعداد دل کے امراض سے مرنے والوں کی تعداد کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 782299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش