0
Saturday 9 Mar 2019 18:36

قبائلی طلباء کیلئے پشاور میں ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد

قبائلی طلباء کیلئے پشاور میں ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ بہترین ماڈل سکولز میں سکالرشپ پر داخلے کے لئے قبائلی اضلاع کے طالبعلموں نے آج پشاور میں ایٹا ٹیسٹ دیا جس میں 4 ہزار سے زائد طالبعلموں نے حصہ لیا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے میڈیا سیل کے مطابق قبائلی اضلاع کے 50 طلباء کا میرٹ پر انتخاب کیا جائے گا۔ 50 میں سے ساتویں سے بارہویں کلاس تک کے 37 طلباء اور 13 طالبات کو منتخب کیا جائے گا۔ میڈیا سیل کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ ایٹا ٹیسٹ منعقد کیا جا چکا ہے جن کے بعد اب انٹرویو کا مرحلہ جاری ہے۔ صوبے میں 250 طلباء کو ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر سیلیکٹ کیا جائے گا، جن کو صوبے کے بہترین ماڈل سکولز میں صوبائی حکومت کی جانب سے سکالرشپ پر داخلہ دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت سیلیکٹ ہونے والے طلباء کے تعلیمی اور دیگر اخراجات ادا کرے گی۔ مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش کے مطابق انکا عزم قبائلی اضلاع کے بچوں کو بھی صوبے کے باقی بچوں کی طرح بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔ ضیاءاللہ بنگش کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے بچوں کو بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا مزید سکالرشپ کا اشتہار جاری کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 782320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش