0
Saturday 9 Mar 2019 18:44

پشاور، غیرت کے نام پر نوجوان قتل، خاتون جان بچانے میں کامیاب

پشاور، غیرت کے نام پر نوجوان قتل، خاتون جان بچانے میں کامیاب
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیرت کے نام پر جوانسال لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ خاتون بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ تھانہ انقلاب پولیس کے مطابق پنچ کٹھہ کے رہائشی سرباز خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان احسان اللہ، کامران پسران مرزا اور مرزا ولد محمود خان ساکنان افغانستان حال دوران پور نے اُس کے 26 سالہ بیٹے طارق کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرباز خان کی رپورٹ پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان مرزا اور کامران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ احسان اللہ کی اہلیہ گذشتہ دنوں پنچ کٹھہ میں واقع اپنے میکے آئی تھی اور جب ہفتہ کے روز احسان اللہ اپنی اہلیہ کو لینے سسر کے گھر آیا تو وہاں طارق نامی نوجوان اُس کی اہلیہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھا، جس پر احسان اللہ نے طیش میں آکر طارق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر وہاں سے چل پڑا تاہم راستہ میں وہ موقع دیکھ کر بھاگ گئی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اور مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم احسان کی اللہ تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 782323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش