QR CodeQR Code

فلسطین میں اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

11 Jun 2011 20:10

اسلام ٹائمز:جب اسرائیلی پولیس سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ پولیس پر مظاہرین کی جانب سے پتھراوٴ کیا گیا جس پر انھوں نے شیلنگ کی۔ لیکن پولیس نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ فلسطینیوں نے پتھراوٴ کیوں کیا۔؟


بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کر دیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصی میں اسرائیلی پولیس داخل ہوئی اور شیلنگ شروع کر دی۔ پولیس نے تین فلسطینی نمازیوں کو گرفتار ک رلیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جب اسرائیلی پولیس سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ پولیس پر مظاہرین کی جانب سے پتھراوٴ کیا گیا جس پر انھوں نے شیلنگ کی۔ لیکن پولیس نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ فلسطینیوں نے پتھراوٴ کیوں کیا۔؟


خبر کا کوڈ: 78233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78233/فلسطین-میں-اسرائیلی-پولیس-کا-مسجد-اقصی-نمازیوں-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org