0
Saturday 9 Mar 2019 20:36

کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن پلان کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے، ثروت اعجاز قادری

کالعدم تنظیموں کیخلاف ایکشن پلان کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسند دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، دہشتگردوں کو انہیں کی زبان میں لگام دینا چاہیے، کالعدم تنظیموں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کیلئے جینا مرنا ہی ہمارا مشن ہے، اپنے بچوں کے مستقبل کو کچلنے والوں کو نکیل ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، معاشی طور پر پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہداء ہمارا فخر اور غازی ہماری شان ہیں، بھارت کو پاکستان کا سرپرائز یاد رکھنا چاہیے، ہماری نسل آج بھی ملک کے دفاع کیلئے پاکستان بنانے والا جذبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک خوش فہمی میں نہیں رہے، پاکستان کے عوام اپنے ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ایمانی و قومی جذبہ اور سروں پر کفن باندھ کر کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 782330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش