0
Saturday 9 Mar 2019 20:49

بلاول کی تقریر پر عمران خان کی تنقید چھوٹا پن ہے، ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی، خورشید شاہ

بلاول کی تقریر پر عمران خان کی تنقید چھوٹا پن ہے، ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی تقریر پر عمران کی تنقید چھوٹا پن ہے، بدقسمتی سے ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کی انگریزی میں تقریر پر عمران کی تنقید چھوٹا پن ہے، بدقسمتی سے ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی ہے، ان کو تقریر اس لئے سمجھ نہیں آئی کیونکہ وہ پارلیمنٹ آتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر مستقبل کی حکمت عملی پر تھی جو عمران خان کو سمجھ نہیں آئی، کابینہ میں جو فیصلے کرتے ہیں وہ کسے خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارتی شکست کی وجہ وہاں کے سیاست دانوں کا ایک نظریئے پر نہ ہونا ہے بھارت میں 2 نظریئے ہیں، مودی جنگ جبکہ دوسرے امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف بلاتی ہے دوسری طرف ان کا لیڈر تنقید کرتا ہے، عمران خان کے متنازع رویئے کے باوجود پارلیمنٹ میں ایک لفظ نہیں کہا، یہ دہرا معیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 782333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش