0
Saturday 9 Mar 2019 21:05

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ریونیو بورڈ فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے ٹیکس وصول کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے تینوں ویب سائٹس سے بھاری سیلز ٹیکس وصول کیا ہے۔ حکومت سندھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کرلیا۔ سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔ ایس آر بی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ جولائی سے دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی۔ بورڈ نے بتایا کہ ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 782336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش