0
Saturday 9 Mar 2019 21:27

کے پی کے، آئس اور دیگر منشیات کی روک تھام کیلئے نیا قانونی مسودہ تیار

کے پی کے، آئس اور دیگر منشیات کی روک تھام کیلئے نیا قانونی مسودہ تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آئس و دیگر منشیات کی روک تھام کیلئے نیا قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے جسے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئس اور دیگر منشیات کے خلاف قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے، جس میں آئس کی خرید و فروخت پر زیادہ سے زیادہ 14 سال قید، 10 سال قید اور سزائے موت کی سزا تجویز دی گئی ہے۔ 100 گرام آئس پر 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز بھی اس مسودے میں شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق منشیات بنانے والے اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث لوگوں کو 25 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ منشیات کی خرید و فروخت میں کمائے گئے پیسے اور جائیداد بھی ضبط کی جائے گی۔ منشیات کی روک تھام کیلئے نارکاٹکس کنٹرول فورس اور منشیات سے متعلق مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی تجویز بھی بل میں شامل ہے جبکہ صوبہ بھر میں منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن سمیت سرکاری خرچہ پر علاج کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق دور حکومت میں بھی منشیات کے خلاف بل ایوان میں پیش کیا گیا تھا مگر اسمبلی میں کم وقت رہنے اور بل کے مسودہ میں آئس نشہ اور خرید و فرخت کرنے والوں کیلئے سزاؤں کی مدت نہ ہونے کی وجہ سے ایوان سے پاس نہیں ہوسکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 782337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش