QR CodeQR Code

لیویز اور خاصہ فورس کے مسائل اسمبلی میں لیکر جائینگے، محمود خان

9 Mar 2019 21:38

جنوبی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پختونخوا کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دینگے، میرانشاہ میں بجلی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، بجلی کے مسائل کے حل کیلئے پیسکو سے بات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے، میرانشاہ میں بجلی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، لیویز اور خاصہ فورس کے مسائل پہلے اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں آپ کیلئے کچھ کرنے آیا ہوں، لیویز اور خاصہ فورس کے مسائل پہلے اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے، میرانشاہ میں بجلی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، بجلی کے مسائل کے حل کیلئے پیسکو سے بات کر رہے ہیں۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ میرانشاہ کے لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گے، میرانشاہ میں ہسپتالوں اور اسکولوں کی حالت بہتر کریں گے اور یہاں پر نوجوانوں کو سود سے پاک قرضہ دیں گے۔ جلسے سے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد شخص تھے جنہوں نے افغانستان پر امریکی حملے کی مخالفت کی، عمران خان کا نظریہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے وزیرستان کے لوگوں سے کئے وعدے پورے کئے، وزیراعظم عمران خان کا میران شاہ سے خصوصی رشتہ ہے، آج وزیرستان کے عوام کیلئے بہترین پیکج لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیرستان کے عوام کا درد رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان وزیرستان کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 782338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782338/لیویز-اور-خاصہ-فورس-کے-مسائل-اسمبلی-میں-لیکر-جائینگے-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org