QR CodeQR Code

پشاور میں کچرہ پھینکنے والوں‌ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے پکڑا جائیگا

9 Mar 2019 21:52

ابتدائی طور پر بورڈ بازار، ہشتنگری، قصہ خوانی اور چوک شادی میں کیمرے نصب کئے جائینگے۔ ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق سڑکوں پر گندگی پھینکنے والے شہریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر میں سڑکوں پر گندگی اور کچرا پھینکے والوں کی شامت آگئی، حکومت نے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ گند پھینکنے والے شہریوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ شہر میں گندگی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ اب ڈبلیو ایس ایس پی کرے گا جس کیلئے شہر کے مختلف اور اہم علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ کیمروں کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم بنایا جائے گا، گندگی کی روک تھام کیلئے کیمروں کی تنصیب کو شہریوں نے بھی اچھا اقدام قرار دیا۔ ابتدائی طور پر بورڈ بازار، ہشتنگری، قصہ خوانی اور چوک شادی میں کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ڈبلیو ایس ایس پی حکام کے مطابق سڑکوں پر گندگی پھینکنے والے شہریوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 782339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782339/پشاور-میں-کچرہ-پھینکنے-والوں-کو-سی-ٹی-وی-کیمروں-سے-پکڑا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org