QR CodeQR Code

پی پی 218 میں الیکشن کمپین کے دوران حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، پی پی ملتان

9 Mar 2019 22:59

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی مقبولیت کھو چکی ہے، اسکی وجہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں اور نااہلیاں ہیں، آج عوام بھوک سے بلبلا رہی ہے، غریب کیلئے جینا محال ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی تنظیم صوبائی حلقہ 218 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوار ملک ارشد راں کیلئے بھرپور الیکشن کمپین چلائے گی، موجودہ حکومت کی طرف سے اپنے امیدوار کی الیکشن کمپین کے دوران حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس سے ثابت ہوا کہ موجودہ حکومت عوامی مقبولیت کھو چکی ہے، اس کی وجہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں اور نااہلیاں ہیں، آج عوام بھوک سے بلبلا رہی ہے، غریب کے لیے جینا محال ہوچکا ہے، لیکن موجودہ حکومت کے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور اس کی کابینہ کے ارکان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر پہلے ان کے خلاف انتقامی سیاست کا آغاز کیا، اب انتقامی زبان کا استعمال کر رہے ہیں، لیکن ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام میں روز بروز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام جان چکی ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے، جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں پیپلز سیکرٹریٹ میں ہونے والے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم لابر، اے ڈی بلوچ، خواجہ عمران، منور صدیقی، منظور قادری، ساجد بلوچ، نعیم شہزاد بھٹی، حاجی امین ساجد، زاہد محمود صدیقی، ذوالفقار بھٹہ، ملک رمضان کمبوہ، ملک ارشد بھٹہ، اشرف بھٹی، ملک محمد افضل، ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز اور شبیر قریشی نے کیا۔


خبر کا کوڈ: 782360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782360/پی-218-میں-الیکشن-کمپین-کے-دوران-حکومتی-مشینری-استعمال-کی-جا-رہی-ہے-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org