0
Saturday 9 Mar 2019 23:07

پاکستان چین کا آئرن برادر ہے، بھارت سے جنگ کا کوئی امکان نہیں، چینی حکام

پاکستان چین کا آئرن برادر ہے، بھارت سے جنگ کا کوئی امکان نہیں، چینی حکام
اسلام ٹائمز۔ چین نے ایک بار پھر دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کو اپنا آئرن برادر قرار دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین شروع سے ضبط و تحمل کا رویہ اپنانے، کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار ادا کیا اور بیجنگ دونوں ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے اشاروں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وانگ یی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت اس بحران کو سلجھانے کے ایک موقع میں تبدیل کریں گے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت یہ صفحہ پلٹیں اور اپنے تعلقات میں بنیادی اور طویل مدتی بہتری لے کر آئیں۔ چین اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سوال پر وانگ یی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی ڈریگن اور بھارتی ہاتھی لڑیں گے نہیں بلکہ مل کر ڈانس کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 782361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش