0
Saturday 9 Mar 2019 23:09

پی ٹی آئی ملک کو مضبوط اور مستحکم معاشی اقتصادی نظام دیکر نیا پاکستان بنا کر رہیگی، ملک عامر ڈوگر

پی ٹی آئی ملک کو مضبوط اور مستحکم معاشی اقتصادی نظام دیکر نیا پاکستان بنا کر رہیگی، ملک عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے وسیب کے باسیوں کو جلد خوشخبری سننے کو ملے گی، سیکرٹریٹ کے قیام سے صوبہ کی راہ ہموار ہوگی، ان شاء اللہ تحریک انصاف وعدے پورے کرے گی، ملک کو مضبوط اور مستحکم معاشی اقتصادی نظام دے کر نیا پاکستان بنا کر رہے گی، مخالفین کی پرواہ نہیں، وہ اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 155 یونین کونسل 67 کے دورہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران اہل علاقہ کے مسائل سنے، عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر چلانے اور بے کار سیاستدانوں سے چھٹکارہ دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے تحت ملکی بہتری اور بقاء کے لئے عوامی تعاون سے کچھ مشکل فیصلے بھی کیے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں عمران خان نے مدبر اور موقع کو بھانپتے ہوئے بھارت کی تمام چالیں الٹ دیں، ملک کا نام روشن کر دیا، جسے دنیا کے مہذب ممالک اچھی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ تقریب میں عدنان ڈوگر، صنوبر خان لنگراہ ایڈووکیٹ، گوہر خان لنگراہ سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کے لئے پاکستانی آمد بین الاقوامی برادری کا ملک میں امن کے لئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار ہے، جو عمران خان حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ : 782362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش