QR CodeQR Code

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی، شب دعا میں محفل دعائے کمیل

9 Mar 2019 23:49

آئی ایس او پاکستان کے بانی صدر اور سفیر انقلاب اسلامی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے سرگودہا، فیصل آباد، گوجرانوالا اور راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف مقامات سے امامیہ طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24 ویں برسی کے موقع پر لاہور میں مرقد شہید پر شب دعا کی مناسبت سے محفل دعائے کمیل منعقد ہوئی۔ آئی ایس او پاکستان کے بانی صدر اور سفیر انقلاب اسلامی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے سرگودہا، فیصل آباد، گوجرانوالا اور راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف مقامات سے امامیہ طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریبات کے پہلے روز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے باوفا ساتھی شہید تقی حیدر کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی دی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید قاسم شمسی نے اسکاوٹس سے خطاب کیا۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام برسی کی تقریبات کے سلسلے میں آج شب علی رضا آباد لاہور میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر شب دعا کے موقع پر محفل دعائے کمیل منعقد ہوئی۔ برسی کے سلسلے میں مرکزی تقریب میں افکار شہدا سیمینار سے جید علما کرام سمیت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی، ممتاز عالم دیں علامہ حسنین گردیزی، علامہ احمد اقبال رضوی اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی، جبکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ اسکاوٹس حاضری دیں گے اور سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ ان دو روزہ تقریبات میں امامیہ طلبہ ایک رات شہید کے مزار پر ہی گزارتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 782367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782367/شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-برسی-شب-دعا-میں-محفل-دعائے-کمیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org