QR CodeQR Code

پی ایس ایل کی طرح متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی جلد کراچی میں کھیلا جائے گا، فاروق ستار

10 Mar 2019 00:15

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کراچی والوں کا کردار شہر کے حالات بہتر کرنے میں قابل تعریف ہے، ملک کی نازک صورتحال میں عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی بہت جلد کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اپنی آب و تاب کے ساتھ ملک میں آگیا ہے، پی ایس ایل کی آمد اہلیانِ کراچی اور ملک کے لئے خوش آئند ہے، کراچی والے تمام میچز کراچی میں ہونے پر بہت خوش ہیں، پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر سب کی محنت و قربانیاں شامل ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان و شہداء کی کاوشوں سے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اور بہت جلد متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کراچی والوں کا کردار شہر کے حالات بہتر کرنے میں قابل تعریف ہے، ملک کی نازک صورتحال میں عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہے۔ پی ایس ایل میں فیورٹ ٹیم کے حوالے سے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری فیورٹ ٹیمز کراچی اور کوئٹہ ہیں کیوں کہ پاکستان بنانے والے دھوکہ نہیں دیتے اور سرفراز بھی دھوکہ نہیں دیں گے جب کہ 60 فیصد ریونیو کراچی ملک کو دیتا ہے تو اس شہر کے نامور کھلاڑی بھی ہم نے دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 782376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782376/پی-ایس-ایل-کی-طرح-متحدہ-قومی-فورم-کا-فائنل-بھی-جلد-کراچی-میں-کھیلا-جائے-گا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org