QR CodeQR Code

مغربی ممالک اور طالبان کے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے، امریکی سفارتی ذرائع

11 Jun 2011 20:26

اسلام ٹائمز:ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان چاہتے تھے کہ قطر میں ان کا دفتر ہو، طالبان کا قطر میں دفتر کے قیام کا مقصد افغانستان کے لئے اسلامی امارت کے سفارتی مشن کی تعیناتی تھا، تاہم امریکا اس مطالبے کو ماننے کے لئے بالکل تیار نہیں تھا


 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ مغربی ممالک اور افغان طالبان کے اختلافات کی وجہ سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔ واشنگٹن میں امریکی سینئر سفارتی ذرائع نے بھارتی اخبار ”دی ہندو “ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغربی حکومتوں کا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری تھا لیکن مذاکرات میں پہلی مرتبہ ڈیڈ لاک وہاں پیدا ہوا جہاں پر طالبان نے افغانستان سے پہلے ہی مرحلے میں فورسز کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان چاہتے تھے کہ قطر میں ان کا دفتر ہو، طالبان کا قطر میں دفتر کے قیام کا مقصد افغانستان کے لئے اسلامی امارت کے سفارتی مشن کی تعیناتی تھا، تاہم امریکا اس مطالبے کو ماننے کے لئے بالکل تیار نہیں تھا۔ طالبان مذاکرات کاروں نے بھی افغانستان میں شہریوں اور سرکاری عمارات پر حملوں کو روکنے کے حوالے سے معاہدے پر مذاکرات ڈیڈ لائن کا شکار ہو گئے تھے، مگر ہم پھر بھی ان کے ساتھ ابھی تک مذاکراتی عمل میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 78240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78240/مغربی-ممالک-اور-طالبان-کے-مذاکرات-ڈیڈ-لاک-کا-شکار-ہو-گئے-امریکی-سفارتی-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org