0
Sunday 10 Mar 2019 11:52

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد، مکران، رخشان ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ ادھر شمالی بلوچستان میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش اور برفباری کا سلسلہ 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ شہر میں اتوار کو بارش ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی اور گیس غائب ہوگئی، جس سے شہریوں کو خراب موسم میں دشواری کا سامنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 782405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش