0
Sunday 10 Mar 2019 12:14

مردان، قاتل کو گرفتار کرنیکی کوشش میں نوجوان ٹریفک آفیسر قتل

مردان، قاتل کو گرفتار کرنیکی کوشش میں نوجوان ٹریفک آفیسر قتل
اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کے علاقہ سکندری سٹاپ کے قریب مسلح شخص نے سابقہ دشمنی کی بناء پر اپنے مخالف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم نے گرفتاری کی کوشش کرنے والے ٹریفک آفیسر پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان صوابی روڈ پر سکندری سٹاپ کے قریب 18 سالہ نوجوان مدثر ساکن کاٹلنگ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہورہا تھا کہ اس دوران موقع پر موجود ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر عطاءاللہ نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اُس پر بھی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عطاء اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس اور پھر تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 782409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش