QR CodeQR Code

سکھر،غیرقانونی قیام پر امریکی شہری گرفتار، اسلام آباد سے گرفتار امریکی شہری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

11 Jun 2011 21:11

اسلام ٹائمز:امریکی شہری ٹورسٹ ویزا پر آیا ہوا تھا اور ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی طور پر قیام پذیر تھا۔ ڈیوڈ پرسیل این جی و کیساتھ کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے اور اسپیشنل برانچ کے انکار کے بعد پولیس نے امریکی شہری کیخلاف خود ہی مقدمہ درج کر لیا ہے


سکھر:اسلام ٹائمز۔ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے پر سکھر میں امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی شہری ڈیوڈ پرسیل کو آباد پولیس نے سندھ سوسائٹی میں ایک این جی او کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ امریکی شہری ٹورسٹ ویزا پر آیا ہوا تھا اور ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی طور پر قیام پذیر تھا۔ ڈیوڈ پرسیل این جی و کیساتھ کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے اور اسپیشنل برانچ کے انکار کے بعد پولیس نے امریکی شہری کیخلاف خود ہی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
ادھر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون سے گرفتار ہونے والے امریکی شہری میتھوز کریگ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا دیا ہے۔ امریکی شہری کو گزشتہ روز تھانہ گولڑہ پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کر کے اس کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم کو اس سے پہلے جھنگ باہتر کے قریب گزشتہ ماہ حساس تنصیبات کے قریب سے مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور وزارت داخلہ نے میتھوز کریگ کو چار جون تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا لیکن ملزم غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھا۔ ملزم میتھوز کریگ تین سال کے بزنس ویزہ پر پاکستان آیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 78241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78241/سکھر-غیرقانونی-قیام-پر-امریکی-شہری-گرفتار-اسلام-آباد-سے-جوڈیشل-ریمانڈ-اڈیالہ-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org