QR CodeQR Code

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کامیاب کارروائی میں 27 کلو ہیروئن برآمد

10 Mar 2019 12:22

ترجمان میری ٹائم کے مطابق منشیات کے خلاف کیے گئے آپریشن میں پسنی میں قائم بیس کی تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا، پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 27 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجسنی نے پسنی کے قریب سمندری جزیرے استولا پر منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران بیگز میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 27 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان میری ٹائم کے مطابق منشیات کے خلاف کیے گئے آپریشن میں پسنی میں قائم بیس کی تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا، پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 27 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، منشیات کو قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق  منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے پُرعزم اور ہمہ وقت تیار ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 782414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782414/میری-ٹائم-سیکیورٹی-ایجنسی-کی-کامیاب-کارروائی-میں-27-کلو-ہیروئن-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org