QR CodeQR Code

ٹرمپ نے پھر جھوٹ بولا، میں نے ہرگز معافی کی درخواست نہیں کی، مائیکل کوہن

9 Mar 2019 23:25

امریکی صدر ٹرمپ نے قبل ازیں اپنے سابق پرسنل وکیل مائیکل کوہن پر کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے اور امریکی صدر کی طرف سے ملنے والی معافی کو قبول نہ کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے سابق پرسنل وکیل مائیکل کوہن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ میں نے ان سے معافی کی درخواست کی ہے اور پھر ہمیشہ سچ بولنے کی قسم کھانے کے باوجود جھوٹ بولا ہے، درست نہیں۔ مائیکل کوہن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سابق پرسنل وکیل پر کانگریس کے سامنے ان سے معافی کی درخواست کی تکذیب پر مبنی جھوٹ بولنے اور امریکی صدر کی طرف سے دی جانے والی معافی کو قبول نہ کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔

سپتنک نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کے سابق پرسنل وکیل مائیکل کوہن کو پچھلے سال کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے، فریب کاری، ٹیکس چوری اور امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ جنسی روابط کا دعویٰ کرنے والی خاتون کو چپ رہنے کے عوض رشوت دینے سمیت امریکی صدر کی غیر قانونی انتخاباتی کمپین میں شرکت کے الزام میں تین سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سال 6 مارچ سے مائیکل کوہن کی سزا پر عملدرآمد کیا جانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 782458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782458/ٹرمپ-نے-پھر-جھوٹ-بولا-میں-ہرگز-معافی-کی-درخواست-نہیں-مائیکل-کوہن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org