0
Sunday 10 Mar 2019 17:49

وزراء کی الزام تراشی قومی یکجہتی کو پھر پارہ پارہ کر رہی ہے، سید مرتضیٰ محمود

وزراء کی الزام تراشی قومی یکجہتی کو پھر پارہ پارہ کر رہی ہے، سید مرتضیٰ محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اپوزیشن کا کردار مثالی رہا، لیکن حکومت کی ناقص حکمت عملی نے ملک میں قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کر دیا، وزراء کے بیانات نے اکٹھی ہوئی قوم کو تقسیم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مثبت رویئے کو حکومت نے کمزوری سمجھ لیا اور قوم کو گمراہ کرنے کے لئے الزام تراشی پر مبنی رویہ اختیار کر لیا، جس سے پھر سے انتشار پھیل گیا۔

رحیم یارخان سے جاری اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قومی مفادات پر حکومت کو تعاون کرنے کی یقین دہانی کروا رہی ہے، جبکہ وزراء پگڑیاں اچھال کر حالات کو خراب کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید تحریک انصاف کو زیب نہیں دیتی، ملک و قوم کے لئے جان کا نذرانہ دینے والی پیپلزپارٹی کے قائدین پاکستان کا فخر ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے آباؤ اجداد کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا، اس لئے تحریک انصاف پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی سیاست کو آلودہ کرکے ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 782466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش