0
Sunday 10 Mar 2019 17:53

ختم نبوت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

ختم نبوت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام بارہویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علماء کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔ کانفرنس میں مرکزی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ڈاکٹر سعید احمد عنایت، ڈاکٹر احمد علی سراج، مہتمم جامع اشرفیہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مولانا طاہر محمود اشرفی، جسٹس (ر) نذیر اختر، مولانا عبد الصمد، مولانا عمر مکی، مولانا محمد رفیق سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے اس بات کا عزم کیا کہ ختم نبوت پر کسی قسم کی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ہے، آئین میں اس حوالے سے کسی قسم کی بھی ترمیم یا قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔ علماء کرام نے افواج پاکستان کو بھی اس بات کا یقین دلایا کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کیساتھ لاکھوں علماء کرام اور طلبہ بھی شامل ہوں گے۔کانفرنس کے بعد شرکاء نے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مودی سرکار اور انڈیا کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 782467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش