QR CodeQR Code

کوئٹہ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ گرفتار

10 Mar 2019 18:26

ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان طریقہ واردات میں خود کو پولیس اور ایس سی اہلکار بتاتے ہوئے گھروں میں داخل ہوتے تھے اور شہری ان اہلکاروں کی وردی دیکھتے ہوئے انہیں گھر میں آنے کی اجازت بھی دے دیتے تھے، تاہم ملزمان گھروں سے تمام قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ میں خود کو پولیس یا فرنٹیئر کور کا اہلکار بتا کر گھروں میں لوٹ مار کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گروہ نے کوئٹہ شہر کے علاقے کچلاک میں قائم مکانات میں لوٹ مار کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ ملزمان ایف سی اور پولیس کی وردی پہن کر لوٹ مار کی واردات کیا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گروہ میں 11 افراد شامل تھے، جن میں سے 6 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان طریقہ واردات میں خود کو پولیس اور ایس سی اہلکار بتاتے ہوئے گھروں میں داخل ہوتے تھے اور شہری ان اہلکاروں کی وردی دیکھتے ہوئے انہیں گھر میں آنے کی اجازت بھی دے دیتے تھے، تاہم ملزمان گھروں سے تمام قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان اسلحہ اور یونیفارم کی منتقلی کے لئے ایمبولینس کا استعمال کرتے تھے اور گھروں کا سامان اٹھانے کے بعد اسی گاڑی میں اسلحہ اور یونیفارم کے ہمراہ فرار ہو جاتے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 782472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782472/کوئٹہ-قانون-نافذ-کرنیوالے-اداروں-کی-آڑ-میں-لوٹ-مار-کرنیوالا-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org