0
Sunday 10 Mar 2019 19:36

دربار بی بی پاکدامنؒ کی تزئین و آرائش کاکام جلد شروع کروائیں گے، گورنر پنجاب

دربار بی بی پاکدامنؒ کی تزئین و آرائش کاکام جلد شروع کروائیں گے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے آج مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دربار کی تزئین و آرائش ہونیوالی ہے، ہم چاہتے ہیں زائرین کو ہر سہولت فراہم کریں۔ گورنر نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کو مزار کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں کا دورہ کیا ہے، یہاں پر ہر چیز کی تزئین و آرائش اور مرمتی کام ہونیوالا ہے، مجھے آج بریفنگ دی گئی ہے اور مقامی قیادت سے بھی اس حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ زائرین کو سہولیات میسر ہوں، پہلے فیز میں اوقاف کی جگہ پر ڈویلپمنٹ بھی ہوگی، فیصلے مقامی لوگوں محکمہ اوقاف کی مشاورت سے ہوں گے۔ گورنر پنجاب کی دربار آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 782480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش