QR CodeQR Code

پاکستان سکیورٹی زون سے اکنامک زون بن چکا ہے، علی زیدی

10 Mar 2019 20:37

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جانی چاہیئے، وزیراعظم عمران خان کی توجہ کرکٹ پر بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو چکا ہے، پاکستان پہلے سکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جانی چاہیئے، وزیراعظم عمران خان کی توجہ کرکٹ پر بھی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے وزراء کو کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پاکستان سپر لیگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم وہی ہے، جس میں کراچی کے کھلاڑی سب سے زیادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 782486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782486/پاکستان-سکیورٹی-زون-سے-اکنامک-بن-چکا-ہے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org