0
Sunday 10 Mar 2019 20:57

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں چار فیصد اضافہ، وزیراعظم

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں چار فیصد اضافہ، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے جنگلات میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی اور نجی شعبے کی کوششوں سے بلین ٹری سونامی منصوبے کو مثالی کامیابی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے ہمیں 10 ارب درخت لگانے کا حوصلہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنگلات میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ درخت موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد دیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح  پر سراہا گیا، کے پی میں بلین ٹری منصوبہ ماحولیات کیلئے بڑی نعمت ہے۔

ماحولیات  کے تحفظ کیلئے سرگرم عالمی ادارے آئی سی یوان کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے سے خیبر پختونخوا کا شمار دنیا کے ان صوبوں میں ہونے لگا ہے جس نے عالمی معاہدے ‘بون چیلنج’  کے تحت 3 لاکھ 50 ہزار ایکٹر رقبے پر پودے لگانے کا ہدف پورا کیا ہے۔ بون چیلنج ایک عالمی معاہدہ ہے جس کے تحت دنیا کے درجنوں ممالک 2020ء تک 150 ملین ایکٹر رقبے پر جنگلات میں اضافہ کریں گے۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے 2013ء میں ٹاسک فورس بنائی گئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ آغاز 2015ء میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیا تھا۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان دنیا کے ان سات ممالک میں بھی شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے تباہ کن اثرات سے ہر سال ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش