QR CodeQR Code

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے انسانی بنیادوں پر ملنے جارہا ہوں، بلاول بھٹو

10 Mar 2019 21:45

چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انتہا کردی ہے اب خاموش نہیں بیٹھ سکتا، ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں اور حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف بیمار ہیں ان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے جارہا ہوں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں، ان سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، وہ علیل ہیں انہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انتہا کردی ہے اب خاموش نہیں بیٹھ سکتا، ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں اور حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہوئے ہیں، قومی اسمبلی ہوکہ پنجاب اسمبلی حکومت نان ایشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے اور وزرا متنازع بیانات دے کر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دوروں کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلبز بھی جاؤں گا، صحافیوں سے ملوں گا، میڈیا پر قدغن لگا کر صحافیوں سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے، بحران میں ہم میڈیا اور ورکر صحافیوں کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 782505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782505/کوئی-سیاسی-ایجنڈا-نہیں-نواز-شریف-سے-انسانی-بنیادوں-پر-ملنے-جارہا-ہوں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org