QR CodeQR Code

سندھ،رینجرز کیلئے مختص بجٹ کم، محکمہ داخلہ کے ماتحت کر دیا گیا

12 Jun 2011 00:03

اسلام ٹائمز:صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے رینجرز کا انٹرنل سکیورٹی الاوٴنس ختم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 36 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں 1 ارب روپے مختص کئے گئے تھے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ نے رینجرز کیلئے مختص بجٹ کم کر دیا ہے اور اس کی آزاد محکمے کی حیثیت ختم کرتے ہوئے بجٹ محکمہ داخلہ کے ماتحت کر دیا ہے، کراچی میں بعد بجٹ میڈیا کانفرنس سے میں صحافیوں کی جانب سے رینجرز کے کردار اور اس پر ہونیوالے اخراجات پر متعدد سوالات کئے گئے، جس پر صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے رینجرز کا انٹرنل سکیورٹی الاوٴنس ختم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 36 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں 1 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ رینجرز کے اہلکاروں کی تنخواہ اور دیگر اخراجات کیلئے وفاقی حکومت ساڑھے 6 ارب روپے فراہم کرتی ہے، رینجرز کی آزاد محکمے کی حیثیت ختم کرتے ہوئے اس کے مالیاتی معاملات محکمہ داخلہ کے ماتحت کر دیئے ہیں، پولیس کے بارے میں بجٹ اقدامات پر مراد علی شاہ نے بتایا کہ پولیس کا بجٹ 30 ارب 40 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ تھانوں کو مالی طور پر خود مختار کرنے کیلئے براہ راست فنڈز منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے اور پہلے مرحلے پر 40 تھانوں کو رقوم براہ راست منتقل کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 78251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78251/سندھ-رینجرز-کیلئے-مختص-بجٹ-کم-محکمہ-داخلہ-کے-ماتحت-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org