QR CodeQR Code

سٹی پولیس کوئٹہ کی کارروائی، 4 اشتہاریوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

10 Mar 2019 22:12

ڈی ایس پی سٹی آصف غفور نے بتایا کہ سٹی پولیس بھرپور طریقے سے اشتہاری مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اشتہاری مفرور ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جھکڑنے کیلئے اقدامات کریں یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس کوئٹہ کی موٹر سائیکل چھیننے والوں، بھتہ خوری میں ملوث اور اشتہاری مفرور ملزمان کیخلاف کارروائیوں کے دوران 4 اشتہاری ملزمان سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ اور 18 لاوارث موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی ڈویژن عبداللہ جان آفریدی کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی آصف غفور کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی شوکت جدون نے پولیس عملے کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان، امام بخش سکنہ سبی جمعہ خان سکنہ جناح ٹاؤن کو جبکہ بھتہ خوری میں ملوث علی دوست سکنہ ارباب کرم خان روڈ، نعمان سلیم عباسی سکنہ علمدار روڈ سمیت مزید 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 18 لاوارث موٹر سائیکلیں قبضے میں لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ ڈی ایس پی سٹی آصف غفور نے بتایا کہ سٹی پولیس بھرپور طریقے سے اشتہاری مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اشتہاری مفرور ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جھکڑنے کیلئے اقدامات کریں یہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 782510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782510/سٹی-پولیس-کوئٹہ-کی-کارروائی-4-اشتہاریوں-سمیت-8-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org