0
Sunday 10 Mar 2019 23:20

مدارس دینیہ کی خدمات کو نظر انداز کرکے دہشتگردی سے جوڑنا افسوس ناک ہے، حنیف جالندھری

مدارس دینیہ کی خدمات کو نظر انداز کرکے دہشتگردی سے جوڑنا افسوس ناک ہے، حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ مدارس دینیہ کی خدمات کو نظر انداز کرکے دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرنا افسوس ناک ہے، جامعہ اشرف المدارس ملک کا معروف تعلیمی مرکز ہے، دینی مدارس نے ہمیشہ ملکی سالمیت تحفظ کیلے اپنا کردار ادا کیا ہے، اسلام کے نام پہ وجود میں آنے والے ملک میں دین اسلام کے مراکز کو نشانہ بنانا المیہ ہے، مدارس کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کراچی کے مدارس کی سالانہ تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ الالہیہ لیاقت آباد، جامعہ انوار الصحابہ گلزار ہجری، جامعہ فاروق اعظم نارتھ کراچی اور مدرسہ خلیلیہ لاسی گوٹھ سمیت دیگر اداروں میں ختم بخاری و سالانہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پہ وجود میں آنے والا پاکستان اللہ کی بڑی نعمت ہے، اس نعمت کی قدر کرنا ہر ایک کیلئے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس اسلامی تشخص اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ہزاروں مدارس کی خدمات سے ہر ایک واقف ہے، ان خدمات کو نظر کرکے دینی اداروں کو نشانہ بنانا سمجھ سے باہر ہے، جامعہ اشرف المدارس پاکستان کا معروف علمی مرکز ہے، اس کی تعلیمی و ملکی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اس ادارہ سمیت دیگر مدارس کو اوقاف کی طرف سے نوٹس دیئے جانے سے پاکستان کے ہزاروں مدارس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مدارس کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروای کو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے فوری طور پہ نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجود ملکی صورتحال میں ایسی کاروایاں غیر دانشمندانہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش