0
Sunday 10 Mar 2019 23:25

تحریک انصاف تھرپارکر کی عوام سے کئے گئے وعدوں کو وفا کرے، مرتضیٰ وہاب

تحریک انصاف تھرپارکر کی عوام سے کئے گئے وعدوں کو وفا کرے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تھر کی عوام آج بھی تحریک انصاف کے دعووں کی منتظر ہے، عمران خان تھر کے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو وفا کریں۔ مشیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھر کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کے شاہکار دو موبائل ہسپتال سمیت چار جدید ایمبولینس دینے کا وعدہ کیا تھا، اس کے علاہ چھ لاکھ روپے مالیت کے پینتیس ہزار ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے کی نوید بھی سنائی تھی، آج بھی تھر کے عوام ان وعدوں کی آس میں نگاہ ٹہرائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی تھر کے عوام سے گندم فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے مگر انتخابات میں ناکامی کے بعد وہ بھی تھر کے عوام کو فراموش کر چکے ہیں اور تھر کے باشندوں کو گندم دینے کے بجائے انہوں نے افغانستان بھیج دی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایف بی آر کے شارٹ فال کا تذکرہ کررہے ہیں جو کہ تین سو تینتیس بلین ہوچکا ہے، وزیراعظم کی کابینہ کے معاشی جادوگر وزیر خزانہ اسد عمر صرف باتیں کرنا جانتے ہیں، ورنہ سات مہینے میں وزیر خزانہ کی کل اہلیت کھل کر عوام کے سامنے آ چکی ہے، وزیر خزانہ اعدادوشمار کے سبز باغ دکھا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، مگر حالات کے ستائے عوام ان سلیکٹیڈ حکمرانوں کو مسترد کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش