0
Sunday 10 Mar 2019 23:38
ہم پاکستان میں مذہبی جنونیت نہیں چاہتے

یہاں لشکر طیبہ کا نام تبدیل کرکے دوسرا نام رکھ دیا گیا، آپ نے افغانستان میں گھس کر طالبان پیدا کئے، شاہ محمد شاہ

یہاں لشکر طیبہ کا نام تبدیل کرکے دوسرا نام رکھ دیا گیا، آپ نے افغانستان میں گھس کر طالبان پیدا کئے، شاہ محمد شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں، بھارتی پائلٹ کو کس طرح چھوڑا گیا یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، نواز شریف پہلے ہی کہتے تھے کہ اپنے گھر کو درست کرو ، ڈان لیکس بھی وہی بات تھی، ہمارے یہاں لشکر طیبہ کا نام تبدیل کرکے دوسرا نام رکھ دیا گیا، آپ نے افغانستان میں گھس کر طالبان پیدا کئے، وزیراعظم نواز شریف نے واجپائی سے مل کر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد رکھی، وہ بذریعہ روڈ چل کر واہگہ سے مینار پاکستان تک آئے لیکن کچھ قوتوں نے ان پر ڈنڈے برسائے پھر کارگل کا ایشو کھڑا کرکے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ ایک ٹیلی فون کال پر بھارتی پائلٹ کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو امن کا ایوارڈ ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں مذہبی جنونیت نہیں چاہتے، اس قسم کی سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کی صورتحال سے گزر رہا ہے، پڑوسی ملک بھارت کا رویہ جارحانہ ہے، پاکستان کے اندر اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں، جنگی پالیسیاں ہمیں ورثے میں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ دیرینہ ہے پاکستان بننے کے بعد کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) نے سنجیدگی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے تمام اختلافات بھلاکر حکومت کو سپورٹ کی، اس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک تھا، لیکن موجودہ وزیراعظم جو دھاندلی کی پیداوار ہیں انہوں نے لیڈر آف دی اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ہاتھ تک ملانا پسند نہیں کیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 15 مارچ سے نواز شریف کی رہائی کیلئے پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 782521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش