0
Sunday 10 Mar 2019 23:57

پی ایس پی کے قیام کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، انیس قائم خانی

پی ایس پی کے قیام کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم نے 23 مارچ کو باغ مصطفیٰ گراؤنڈ حیدرآباد میں ہونے والے مرکزی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ و ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے قیام کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں، گذشتہ انتخابات اس کی واضع مثال ہیں کہ تمام سیاسی قوتوں نے بلاخوف و خطر اپنی انتخابی مہم چلائی اور کوئی نوگو ایریا نہیں تھا، ہر زبان بولنے والے سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے علاقوں میں آزادنہ اپنی انتخابی مہم چلائی، انتخابات جیسے بھی ہوئے ہم نے اس کے نتائج تسلیم کئے اب جن لوگوں کو مینڈیٹ ملا ہے ان کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی مسائل کو اس طرح حل کریں کہ جس طرح انہوں نے عوام سے وعدہ کئے تھے، لیکن سات ماہ کی کارکردگی سے عوام مایوس ہوئے ہیں۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ حکومت نے نیا روزگار دیا نہیں ہے اور تجاوزات کے خلاف مہم میں لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا، کچھ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کے بجائے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں مفت فراہم کی جاتی تھیں تو بہتر تھا، پی ایس پی کی شبانہ روز محنت سے جو امن قائم ہوا ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، آج ہزاروں نوجوان منفی سرگرمیاں چھوڑ چکے ہیں اور وہ محب وطن شہری بن کر معاشرہ میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش