0
Sunday 12 Jun 2011 00:24

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے 18 ارب مختص

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے 18 ارب مختص
پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا مالی سال 2011-12 کا 249 ارب روپے سے زائد کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 85 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ ہمایوں خان نے ایوان میں پیش کیا۔ 249 ارب روپے سے زائد کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 85 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سماجی شعبے کی ترقی پر 32 فیصد رقم خرچ کی جائیگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مرکزی ٹیکسوں کی مد میں صوبے کو 149 ارب جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے اٹھارہ ارب روپے ملیں گے۔ تیل اور گیس کی رائلٹی 13 ارب روپے ،بجلی کے خالص منافع کی مد میں 6ارب روپے اور بجلی منافع کے بقایاجات کی مد میں 25ارب روپے ملیں گے۔ صوبائی محاصل سے 7 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ سروسز پر سیلز ٹیکس سے 10 ارب روپے جبکہ صوبے میں قائم پن بجلی گھروں سے 2 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ بجٹ میں پولیس شہدا پیکیج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ پانچ سے سولہ تک اہل کاروں کا پیکیج دس لاکھ سے بڑھا کر تیس لاکھ کر دیا گیا ہے۔ اسکیل 17 کے پولیس افسران کا پیکیج دس لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ، اسکیل 18-19 کا دس لاکھ سے بڑھا 90 لاکھ اور سکیل 20-22 کا دس لاکھ سے بڑھا ایک کروڑ کر دیا گیا ہے، جائداد کی خرید و فروخت پر کپٹیل ویلیو ٹیکس کو چار فیصد سے کم کر کے دو فیصد کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 78253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش