0
Monday 11 Mar 2019 10:23

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری، 2 شہری شہید اور 4 زخمی، پاک فوج کا موثر جواب

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری، 2 شہری شہید اور 4 زخمی، پاک فوج کا موثر جواب
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے مختلف سیکٹرز میں دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے جبکہ فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج نے اتوار کی سہ پہر 2 بجے کے قریب چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی جس سے ایک بزرگ غلام محمد ولد محمد شیر اور ایک خاتون نوشہادہ زوجہ عبدالرحمن اعوان شہید جبکہ 4 افراد راجا محمود، زاہدہ بی بی دختر توفیق عباسی اور ایک نا معلوم بچہ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے متعدد مکانات، ایک گاڑی، ایک ایمبو لینس جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔ کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ٹریڈ سینٹر چکوٹھی میں مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے کھڑے متعدد ٹرک بھی محفوظ مقامات کی طرف واپس روانہ ہوگئے اور چکوٹھی بازار بند کردیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا جا رہا ہے جبکہ دوطرفہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو بم پروف بنکرز تعمیر کرکے دے۔ حفاظتی نقطہ نظر کے تحت پیر کو لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی، کھلانہ اور پانڈو سے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 782550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش