QR CodeQR Code

ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، فواد چوہدری

11 Mar 2019 10:45

وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اربوں روپے سیکیورٹی پر خرچ کرنے کے بعد بھی آپ کی یہ حالت ہے تو ضد نہ کریں، استصواب کی طرف جائیں لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، اس کے باوجود آپ میں جرات نہیں کہ آپ کشمیر میں انتخابات کرا سکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اربوں روپے سیکیورٹی پر خرچ کرنے کے بعد بھی آپ کی یہ حالت ہے تو ضد نہ کریں، استصواب کی طرف جائیں لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 782554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782554/ہر-دس-کشمیریوں-پر-ایک-بھارتی-فوجی-مسلط-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org