0
Monday 11 Mar 2019 16:05

اگر کشمیر میں حالات خراب ہیں تو لوک سبھا انتخابات کیسے ہونگے، یوسف تاریگامی

اگر کشمیر میں حالات خراب ہیں تو لوک سبھا انتخابات کیسے ہونگے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ سی پی آئی ایم کے لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ بھارتی انتخابی کمیشن کی طرف سے کئے گئے اس اعلان کہ اسمبلی انتخابات، پارلیمانی انتخابات کے ساتھ نہیں کرائے جائیں گے، سے ریاستی عوام مایوس ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیشتر تمام سیاسی جماعتوں نے بیک وقت جموں کشمیر میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کی حمایت کی تھی، اس کے باوجود یہ کیا گیا، جبکہ الیکشن نہ کرانے سے کشمیر کے اندر اور باہر کے لوگوں میں ایک غلط پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران حالیہ متشدادانہ واقعات کا مسلسل ذکر کیا اور اگر یہ حقیقت ہے تو کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات کس طرح کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے حالیہ ایام میں ہی کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں جموں کشمیر میں بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب یہ انتخابات ہوسکتے ہیں تو اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش