QR CodeQR Code

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

11 Mar 2019 13:43

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہونے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ فصل میں تاخیر کی وجہ سے ٹماٹر مہنگے ہوئے ییں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہوں یا سستے لوگ خرید رہے ہیں۔ اُدھر خواتین کہتی ہیں کہ سالن میں ٹماٹر ڈالنا چھوڑ دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سمیت کراچی میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت 80 روپے سے 150 روپے جبکہ لاہور میں 160 روپے تک جا پہنچی ہے، منافع خوروں کو لگام دینے والا کوئی نہیں۔ کراچی میں سرکاری نرخ کے مطابق درجہ اول کے ٹماٹر منڈی میں 100 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایات ہیں جبکہ بازار میں 5 روپے اضافے سے 105 روپے فروخت کرنے ہیں۔ اسی طرح درجہ دوئم کے ٹماٹر منڈی میں 75 روپے فی کلو اور بازار میں 80 روپے فی کلو فروخت کرنے ہیں لیکن مارکیٹ میں درجہ اول اور دوئم دونوں ٹماٹر مارکیٹ میں 120 سے 150 روپے تک فروخت کئے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور میں 160 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہونے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ فصل میں تاخیر کی وجہ سے ٹماٹر مہنگے ہوئے ییں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہوں یا سستے لوگ خرید رہے ہیں۔ اُدھر خواتین کہتی ہیں کہ سالن میں ٹماٹر ڈالنا چھوڑ دیئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 782612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782612/ملک-بھر-میں-ٹماٹر-کی-قیمتیں-ا-سمان-سے-باتیں-کرنے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org