QR CodeQR Code

نواز شریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں، پنجاب حکومت

11 Mar 2019 19:18

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نواز شریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہےکہ نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، بلاول بھٹو نے نواز شریف کو کراچی میں علاج کرانے کی پیشکش کی ہے، جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نواز شریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نواز شریف کی خرابیٔ صحت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 782682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782682/نواز-شریف-کے-علاج-کی-سہولیات-میں-کسی-قسم-کوئی-کمی-نہیں-پنجاب-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org