0
Monday 11 Mar 2019 19:25

نواز شریف بیمار ضرور ہیں لیکن اپنے نظریے پر قائم ہیں، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف بیمار ضرور ہیں لیکن اپنے نظریے پر قائم ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہے ہیں، نوازشریف صحت کے حوالے سے جو بھی سہولت مانگتے ہیں وہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نواز شریف کےخلاف سازش کررہے ہیں، دل کے مریض پر دباو رکھنا تشدد کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ آج کی ملاقات کا اہم مقصد سابق وزیراعظم کی عیادت کرنا تھا، نواز شریف بیمار ضرور ہیں لیکن اپنے نظریے پر قائم ہیں۔ میثاق جمہوریت کے سوال پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ میثاق جمہوریت پر عمل درآمد نہ کرنا مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی ناکامی ہے، میں صرف نواز شریف کی عیادت کرنے آیا تھا، پارلیمنٹ سے باہر کسی بڑے سیاسی اتحاد پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب میثاق جمہوریت ہوا تو نون لیگ اور پی پی پی نے ماضی کی غلطیاں معاف کردی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر نظر ثانی کرنی چاہیے، آج کی صورتحال اور سیاسی مشکلات پر بھی بات کرنی چاہیے نون لیگ یا پیپلزپارٹی دوسری سیاسی جماعتوں سے گفتگو کریں نیا ڈاکو منٹ بنانا ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ مستقبل میں ہم جمہوریت پسند لوگوں سے ضرور رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی موقع ملا تو مریم نواز سے ضرور ملاقات کروں گا، میں نہیں سمجھتا مریم شریف خاموش ہیں ہوسکتا ہے وہ سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایک دن عمران خان کو یہ دن دیکھنا پڑے اور ان کے بچے ایسے گھومتے پھریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں  وزیر خزانہ اسد عمر کو پڑھا لکھا جاہل بھی قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں حکومت پر تنقید نہیں کی، صرف یاد دہانیاں کرائیں، انگریزی میں تقریر تو شاہ محمودقریشی نے بھی کی تھی، نہیں معلوم اسد عمر نے ان کی تقریر پر اعتراض کیوں کیا؟
خبر کا کوڈ : 782684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش