0
Monday 11 Mar 2019 19:31

نواز شریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، بشارت جسپال

نواز شریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، بشارت جسپال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 سال ن لیگ کی حکومت تھی نواز شریف کسی بھی ماڈل ہسپتال کا نام بتا کر وہاں علاج کیلئے شفٹ ہو جائیں، پنجاب حکومت نے تو خط لکھ کر انہیں یہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ سابق نااہل اور قاتل حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں کمیشن اکٹھی کرنیوالے منصوبوں کی بجائے قابل اعتماد صحت کے ادارے قائم کئے ہوتے تو آج علاج کیلئے دربدر پھرنا نہ پڑتا۔ قاتل اور کرپٹ ٹولے کا مسئلہ علاج نہیں بلکہ علاج کے بہانے ملک سے فرار ہونا ہے۔ یہ ملک چوروں، لٹیروں، جاگیرداروں، وڈیروں اور قاتلوں کیلئے نہیں بنا بلکہ اس ملک کے تمام مسائل پر غریب پاکستانی عوام کا پورا حق ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانا ہے۔ سابق حکمرانوں نے اپنے چار دہائیوں کے دور اقتدار میں اداروں کی تباہی، اقرباء پروری، کرپشن، لوٹ مار، قتل و غارت گری، دہشتگردی اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت خطرناک حد تک گر چکی تھی، ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور کرپشن زدہ حکمرانوں کا سخت احتساب ہونا چاہیے بیگناہوں کے قاتلوں کے سزائیں ملنی چاہئیں۔

وہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں ریحان مقبول، میاں عبد القادر، میاں کاشف، رانا سرفراز، چودھری افضل گجر، میاں افتخار، شفاقت مغل و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کے ظلم اور کرپشن کا پول کھلا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، انصاف کیلئے پُرامید ہیں، قاتلوں سے قصاص لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے حصول کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد جاری تھی، جاری ہے اور جاری رہیگی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ بشارت جسپال نے کہا کہ ساڑھے 4 سال ہو گئے ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونیوالے بے گناہوں کو انصاف نہیں ملا۔ قاتل حکمرانوں نے قانون، آئین اور انصاف کو گھر کی باندی بنا رکھا تھا، آج کس منہ سے انصاف، آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پُرامن ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے انکی تربیت امن، محبت اور بھائی چہرے کے سنہری اصولوں پر کی ہے، انصاف کیلئے پُرامید ہیں، ان شاءاللہ جلد انصاف ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 782685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش