QR CodeQR Code

مودی کے پاگل پن کا علاج بھارت میں نہیں تو ہمارے حوالے کیا جائے، ثروت اعجاز قادری

11 Mar 2019 19:35

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان کا پانی روکنے کے خلاف عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان کا پانی روکنے کے خلاف عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری نوٹس لیں، مودی مذہبی جنونیت میں مبتلا کہیں بھی بم گرا سکتا ہے، بھارت کے عوام شور مچا رہے ہیں کہ مودی پاگل ہوگیا ہے، جو الیکشن میں کامیابی کیلئے دونوں ممالک کے عوام کو مروانا چاہتا ہے، مودی کے پاگل پن کا علاج بھارت میں نہیں ہے، تو اس کے پاگل پن کو دور کرنے کیلئے ہمارے حوالے کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے پانی روکنے اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسند، خونی درندہ ہزاروں انسانوں کے خون سے رنگے ہاتھ والا لیڈر نہیں ہو سکتا، خونی درندہ ہندو نہیں، کسی بھی قوم کا رہنما نہیں ہو سکتا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا قتل عام کرایا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے 250 گھروں کو جلا دیا، انتہاپسند ہندؤں کو مسلمانوں کے قتل عام کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، بے جے پی مسلمانوں کی دشمن اور جنونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انصاف کے ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں، بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کی جان و مال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، بھارت کو اس گھناؤنے کھیل سے نہیں روکا گیا، تو اس کے بھانک نتائج بھیانک نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگرد بھارتی تنظیموں پر اقوام متحدہ فوری پابندی عائد کرے، امن کیلئے پوری دنیا کو کام کرنا ہوگا، امن کو تباہ کرنیوالے ممالک اور جنیوا معاہدوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 782687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782687/مودی-کے-پاگل-پن-کا-علاج-بھارت-میں-نہیں-ہمارے-حوالے-کیا-جائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org