0
Monday 11 Mar 2019 19:57

آپ کی مثبت سوچ اور رحم دلانہ رویہ میرے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے، مریم کا بلاول سے اظہار تشکر

آپ کی مثبت سوچ اور رحم دلانہ رویہ میرے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے، مریم کا بلاول سے اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ نے مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ کی مثبت سوچ اور رحم دلانہ رویہ میرے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے۔ انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا سلامت رکھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ان کی عیادت کی تھی۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کافی افسوس ہوا کہ ملک کا 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگت رہا ہے، ان کی بیماری کی خبروں پر ان سے ملنے کےلیے کوٹ لکھپت جیل آیا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمارا مذہب اور ثقافت ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش