QR CodeQR Code

حکومت سوچ رہی ہے اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیں، خورشید شاہ

11 Mar 2019 21:17

پنو عاقل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حامد خان نے جو الفاظ فواد چوہدری کیلئے کہے انہیں ڈوب مرنا چاہئے، اگر میری پارٹی کا کوئی شخص میرے لئے ایسے الفاظ کہتا، تو میں خودکشی کرلیتا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سوچ رہی ہے اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر اکیلے اسمبلی میں بیٹھ جائیں، ہم جیل جانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آمر ضیاءالحق سے لڑے تھے، فواد چوہدری تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے پنو عاقل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حامد خان نے جو الفاظ فواد چوہدری کیلئے کہے انہیں ڈوب مرنا چاہئے، اگر میری پارٹی کا کوئی شخص میرے لئے ایسے الفاظ کہتا، تو میں خودکشی کرلیتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریشان ہے کہ اپوزیشن کو کیسے جیل میں ڈالے، ان کا خیال ہے کہ اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر اکیلے اسمبلی میں بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آمر ضیاءالحق سے لڑے تھے، فواد چوہدری تو اس کا بچہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 782698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/782698/حکومت-سوچ-رہی-ہے-اپوزیشن-کو-جیل-میں-ڈال-دیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org