0
Tuesday 12 Mar 2019 10:30

پاکستانی فوج اور عوام نے دہشتگردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پاکستانی فوج اور عوام نے دہشتگردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو خود مختار کرکے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا، فوج اور عوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں بحالی کا محور خواتین کے لیے تربیتی پروگرامز ہیں، خواتین کو خودمختار کر کے معاشی مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں میڈیا اور مذہبی رہنما اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے تکنیکی اور تربیتی نشستیں جاری ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کو معاشی آزادی مہیا کر رہا ہے جبکہ یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 782774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش