0
Tuesday 12 Mar 2019 10:53

پنجاب حکومت نے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت کے لیے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم جلد متعارف کرا دیا جائے گا اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔ عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے شفافیت آئے گی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 782786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش